کیا سور کی کھال کو استعمال کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:3154
السلام علیکم! سور کا گوشت اور چربی وغیرہ کھانا تو حرام ہے. میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کی کھال کو استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ جیسے کہ کئی دیگر جانور وں کا گوشت کھانا حرام ہے لیکن ان کی کھال استعمال ہوتی ہے۔

  • سائل: محمد خالد جاویدمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: حلال و حرام جانور

جواب:

باقی حرام جانور جس کا گوشت کھانا تو حرام ہے لیکن ان کی کھال رنگ کر استعمال کی جاسکتی ہے، لیکن سور (خنزیر) کا کوئی جزو بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
حرام اور مردہ جانور کی کھال استعمال کرنا کیسا عمل ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔