کیا حالت احرام میں‌ جسم کا بال ٹوٹنے سے دم واجب ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر:2390
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ احرام کی حالت میں اگر وضو کرتے ہوئے یا دعا مانگنے کے بعد چہرے پہ ہاتھ پھیرنے سے مونچھ، داڑھی یا جسم کے کسی حصے سے کوئی بال ٹوٹ جائے تو کیا اس پہ بھی دم یا صدقہ واجب ہوتا ہے؟ جبکہ وہ بال بندہ جان بوجھ کر تو نہیں‌ توڑتا ہے۔

  • سائل: حاجی محمد بوستانمقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

زمرہ: احرام کے احکام

جواب:

نہیں، ایسی صورت میں کوئی دم یا صدقہ واجب نہیں ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی