علماء غافلین کون ہیں؟


سوال نمبر:151
علماء غافلین کون ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات

جواب:

اس سے مراد وہ علماء ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنے دل کا قبلہ مقصود بنا لیا ہے، شریعت مطہرہ پر عمل کرنے کی بجائے حیلے بہانے تراش کر من گھڑت طریقے اپنائے ہیں، حکمرانوں کے پجاری بن گئے ہیں، ظالموں کی خوشامد کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے، تکبر و عناد، حسد و بغض اور دنیا پرستی کو اپنا شیوہ بنا لیا ہے۔ وہ بندگان ہوا و ہوس اس قدر تصنع اور بناوٹ میں مبتلا ہیں کہ بزرگان دین کے مقابلہ میں اپنی علمی فوقیت دکھاتے ہیں، ان علمائے سوء نے انہی بری خصلتوں کی بنا پر مذہب و شریعت کو بدنام کیا ہے۔ چونکہ وہ دین کے ٹھیکیدار بن کر لوگوں کو دین سے دور کرنے والے ہیں، اس لیے ایسے علماء کے تعلق و محبت اور صحبت سے محفوظ رہنا ایمان کی سلامتی کے لئے بہت ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔