Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر بندہ جماعت کے ساتھ دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں‌ ملتا ہے تو کیا اس کو ثنا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟

اگر بندہ جماعت کے ساتھ دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں‌ ملتا ہے تو کیا اس کو ثنا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟

موضوع: عبادات  |  نماز با جماعت   |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم       مقام: تلہ گنگ

سوال نمبر 961:
اگر بندہ جماعت کے ساتھ دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں‌ ملتا ہے تو کیا اس کو ثنا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ جب کہ رہ جانے والی رکعات پڑھ رہا ہوں تو ان کے ساتھ پڑھی۔ برائے مہربانی جاری و ساری نمازوں کی علیحدہ علیحدہ وضاحت فرما دیں۔

جواب:
صورت مسؤلہ میں چونکہ مقتدی کی پہلی رکعت رہ گئی ہے اس لیے جب وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوگا اور پہلی رکعت خود پڑھے گا تو اس رکعت میں وہ ثنا پڑھے گا، ثنا کا پڑھنا سنت ہے۔

اگر مقتدی دوسری، تیسری یا پھر چوتھی رکعت میں جماعت سے ملا ہے تو پھر اس کو ثنا نہیں پڑھنی چاہیے بلکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب پہلی رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو اس میں ثنا پڑھے باقی رکعتوں میں ثنا نہیں پڑھی جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-05-11


Your Comments