Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا کھانا کھانے کے دوران کسی کو سلام کیا جاسکتا ہے؟

کیا کھانا کھانے کے دوران کسی کو سلام کیا جاسکتا ہے؟

موضوع: آداب   |  کھانے کے آداب   |  سلام کرنا

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل سمیر       مقام: انڈیا

سوال نمبر 958:
کیا کھانا کھانے کے دوران کسی کو سلام کیا جاسکتا ہے؟ مہربانی فرما کر مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

جواب:
سلام کرنا سنت ہے اور سلام کا جواب دینا واجب ہے۔ آپ نے پوچھا کہ کھانا کھانے کے دوران سلام کرنا کیسا ہے؟ چونکہ اس وقت لوگ کھانا کھانے میں مصروف ہوتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ اسی وقت سلام کا جواب نہ دے سکے۔ اس لیے علماء کرام فرماتے ہیں کہ جب منہ میں لقمہ ہو تو اس وقت سلام نہ کرے بلکہ لقمہ سے پہلے یا بعد میں سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

امام شامی فرماتے ہیں :

ان ذالک مخصوص بحال وضع اللقمة فی الغم.

کھانا کھانے والے کو سلام اس وقت مکروہ ہے جب لقمہ اس کے منہ میں ہو اس سے پہلے یا بعد میں مکروہ نہیں ہے۔

(شامی، 6 / 415)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-05-11


Your Comments