Fatwa Online

کیا کھانا کھانے کے دوران کسی کو سلام کیا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:958

کیا کھانا کھانے کے دوران کسی کو سلام کیا جاسکتا ہے؟ مہربانی فرما کر مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل سمیر

  • مقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 11 مئی 2011ء

موضوع:خور و نوش

جواب:
سلام کرنا سنت ہے اور سلام کا جواب دینا واجب ہے۔ آپ نے پوچھا کہ کھانا کھانے کے دوران سلام کرنا کیسا ہے؟ چونکہ اس وقت لوگ کھانا کھانے میں مصروف ہوتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ اسی وقت سلام کا جواب نہ دے سکے۔ اس لیے علماء کرام فرماتے ہیں کہ جب منہ میں لقمہ ہو تو اس وقت سلام نہ کرے بلکہ لقمہ سے پہلے یا بعد میں سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

امام شامی فرماتے ہیں :

ان ذالک مخصوص بحال وضع اللقمة فی الغم.

کھانا کھانے والے کو سلام اس وقت مکروہ ہے جب لقمہ اس کے منہ میں ہو اس سے پہلے یا بعد میں مکروہ نہیں ہے۔

(شامی، 6 / 415)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 04:39:57 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/958/