Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا سیاہ رنگ کا لباس اور سیاہ جوتا پہننا شرعا جائز ہے؟

کیا سیاہ رنگ کا لباس اور سیاہ جوتا پہننا شرعا جائز ہے؟

موضوع: لباس

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد حسن       مقام: واہ کینٹ، پاکستان

سوال نمبر 925:
کیا سیاہ رنگ کا لباس (شلوار یا قمیض) اور سیاہ جوتا پہننا شرعا جائز ہے؟

جواب:
سیاہ رنگ کے لباس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی روایت منقول نہیں ہے کہ آپ نے سیاہ رنگ کا لباس استعمال کیا ہو اور نہ ہی اس کی ممانعت پر کوئی روایت ہے اس لیے جائز ہے۔ البتہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیاہ رنگ کا عمامہ استعمال کرتے تھے۔ اس کے علاوہ لباس اور جوتوں کے بارے میں کوئی روایت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-04-28


Your Comments