Fatwa Online

کیا سیاہ رنگ کا لباس اور سیاہ جوتا پہننا شرعا جائز ہے؟

سوال نمبر:925

کیا سیاہ رنگ کا لباس (شلوار یا قمیض) اور سیاہ جوتا پہننا شرعا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد حسن

  • مقام: واہ کینٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 اپریل 2011ء

موضوع:پردہ و حجاب اور لباس

جواب:
سیاہ رنگ کے لباس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی روایت منقول نہیں ہے کہ آپ نے سیاہ رنگ کا لباس استعمال کیا ہو اور نہ ہی اس کی ممانعت پر کوئی روایت ہے اس لیے جائز ہے۔ البتہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیاہ رنگ کا عمامہ استعمال کرتے تھے۔ اس کے علاوہ لباس اور جوتوں کے بارے میں کوئی روایت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 01:08:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/925/