Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - زکوۃ کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

زکوۃ کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

موضوع: زکوۃ  |  عبادات

سوال پوچھنے والے کا نام: سلمان ازمی       مقام: ابو ذہبی

سوال نمبر 923:
کیا کم آمدنی والی بہن کے بچوں کی سکول فیس کے لیے زکوۃ دی جا سکتی ھے؟

کیا زمین پر زکوۃ لاگو ہے؟ جائیداد کی زکوۃ پر تفصیلی جواب دیجئے۔ جزاک اللہ۔

جواب:
اپنے غریب بہن بھائیوں کو زکوۃ دینا باعث ثواب ہے۔ زکوۃ صرف اپنے والدین اور اولاد کو دینا جائز نہیں ہے باقی جتنے قریبی رشتہ دار ہیں سب کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔

(کتب فقه)

زمین اگر کاشتکاری اور گھریلو استعمال کے لیے خریدی ہے اور تجارت کی نیت نہیں ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ فصل پر عشر (زکوۃ) واجب ہے۔

پلاٹ اور تجارت کی نیت سے خریدی گئی زمین پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔ اگر زمین یا گھر کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدا ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ منافع اگر بقدر نصاب ہو جائے تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-04-26


Your Comments