Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - پاکستان نیشنل سیونگ سنٹر کی بچت منافع ہے یا سود؟

پاکستان نیشنل سیونگ سنٹر کی بچت منافع ہے یا سود؟

موضوع: مضاربت   |  لقطہ(راستہ میں پڑی ہوئی چیز)

سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر شاہد امین       مقام: گوجرانوالہ

سوال نمبر 837:
پاکستان نیشنل سیونگ سنٹر جو کہ حکومت کا ایک ادارہ ہے، آج کل پاکستان میں نیشنل ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ کی ماہانہ بچت سکیم پیش کر رہے ہیں۔ جس پر ماہانہ کافی اچھا پرافٹ دیتے ہیں۔ اس پرافٹ کے بارے پوچھنا تھا کہ یہ پرافٹ ہے ہا سود۔۔۔ یہاں پاکستان میں کچھ علماء اسے سود اور کچھ اسے منافع کہ رہے ہیں۔ اصل میں نیشنل ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ پاکستان آرمی کا پیش کردہ ہے جو کہ اس پیسے سے پاکستان کے دفاع کے لئے سامان وغیرہ خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ لہُذا اس بنیاد پر علماء اسے پرافٹ کہ رہے ہیں۔ براہ کرم بتا دیں کہ یہ پرافٹ ہے یا سود۔۔۔ کیونکہ ہم اگر اپنے پیسے سے کوئی کاروبار نہیں شروع کر سکتے اپنی عمر کی وجہ سے تو اس قسم کی بچت سکیمیں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ شکریہ

جواب:
اگر وہ آپکے ساتھ مضاربت کا معاملہ کرتا ہے جیسا کہ بنک میں پی ایل ایس اکاؤنٹ ہے تو یہ جائز ہے اس لیے کہ اس میں نفع نقصان کی بنیاد پر معاملہ ہوتا ہے اس میں کیھی نفع زیادہ اور کبھی کم ہوتا ہے۔ اگر فکس منافع ہے جیسا کہ دیگر اکاؤنٹ میں ہے تو پھر جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-03-30


Your Comments