Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا بلا عذر کھڑے ہو کر وضو کرنے سے وضو ہو جاتا ہے؟

کیا بلا عذر کھڑے ہو کر وضو کرنے سے وضو ہو جاتا ہے؟

موضوع: وضوء

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 801:
کیا واش بیسن کے پاس کھڑے ہو کر وضو کرنا درست ہے، جبکہ بیٹھ کر وضو کرنے کی جگہ بھی موجود ہو اور کوئی بیماری بھی نہ ہو۔ کیا اس کے باوجود کھڑے ہو کر وضو کرنے والے کا وضو ہو جاتا ہے؟

جواب:
بیٹھ کر وضو کرنا آاداب وضو میں سے ہے لیکن کھڑے ہو کر بھی وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ جائز ہے اور وضو ہو جاتا ہے۔

والجلوس فی مکان مرتفع.

(نور الايضاح)

وضو کے لیے اونچی جگہ بیٹھنا مستحب ہے۔

افضل یہ ہے کہ بیٹھ کر وضو کیا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-03-24


Your Comments