وہ کون سے امور ہیں جن کے لیے وضو کرنا فرض ہے؟


سوال نمبر:326
وہ کون سے امور ہیں جن کے لیے وضو کرنا فرض ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: وضوء  |  طہارت  |  عبادات

جواب:

درج ذیل امور کے لیے وضو کرنا فرض ہے :

  1. نماز پڑھنے کے لیے۔
  2. نماز جنازہ پڑھنے کے لیے۔
  3. سجدہ تلاوت کے لیے۔
  4. قرآن مجید کو چھونے کے لیے۔
  5. کعبۃ اﷲ کے طواف کے لیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔