کیا عورتوں کا بغیر دو پٹہ اوڑھے وضو کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:342
کیا عورتوں کا بغیر دو پٹہ اوڑھے وضو کرنا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: وضوء  |  طہارت

جواب:

ہاتھ، منہ اور پاؤں کے علاوہ عورت کا تمام بدن جس میں سر کے بال بھی شامل ہیں کا چھپانا فرض ہے۔ وضو کرتے ہوئے اگر عورت کو دیگر لوگ دیکھ رہے ہوں تو اس صورت میں سر پر دوپٹہ اوڑھ کر ہی وضو کرنا ضروری ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی دیکھنے والا نہیں تو پھر بغیر دوپٹہ کے بھی کر سکتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہوگا جیسے غسل کرتے ہوئے بالعموم انسان برہنہ ہوتا ہے مگر اس کا وضو ہو جاتا ہے اور اس سے نماز ادا کرنا صحیح ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔