Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز کا سجدہ کس طرح کرنا چاہئیے؟

نماز کا سجدہ کس طرح کرنا چاہئیے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمّد حسین خان ابن محمّد اعظم حسین       مقام: ممبئی، انڈیا

سوال نمبر 788:
نماز کا سجدہ کس طرح کرنا چاہئیے؟ میں نے سنا ہے کی اس میں فرض، واجب اور سنّت بھی ہوتا ہے. اس کی وضاحت فرمایئے ؟

جواب:

نماز میں مطلقا دونوں سجدے فرض ہیں۔ ہر سجدے میں چہرے کا بعض حصہ زمین پر لگانا فرض ہے تو اجماع کے ذریعے پیشانی لگانے کی تعیین ہوتی ہے۔

دونوں قدموں میں سے ایک پاؤں کی انگلی کا پیٹ لگانا شرط ہے۔

بالفاظ دیگر کہ سجدے میں دو فرض ہیں ایک پیشانی کا زمین پر جمنا دوسرا دونوں پاؤں میں سے کم از کم ایک انگلی کا پیٹ زمیں پر لگانا۔ باقی ناک کا لگانا دونوں ہاتھوں کا اور گھٹنوں کا زمین پر رکھنا ہمارے نزدیک سنت ہے اسی طرح سجدے میں تین بار سبحان ربی الاعلی کہنا سنت ہے۔ (البدائع والضائع)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-03-18


Your Comments