Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا کسی قسم کے وظائف کے لئے اجازت ضروری ہے؟

کیا کسی قسم کے وظائف کے لئے اجازت ضروری ہے؟

موضوع: عبادات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل       مقام: پاکستان

سوال نمبر 760:
کیا کسی قسم کے وظائف کے لئے اجازت ضروری ہے؟ اور کیا اسما الحسنیٰ بغیر اجازت پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:
ہر قسم کے وظائف میں کسی متقی اور باعمل شیخ کی اجازت لینا باعث برکت ہے اور ان کے ارشاد کے مطابق پڑھنے میں برکت ہوگی۔ البتہ اجازت لینا فرض یا واجب نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-03-12


Your Comments