Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حصول ملازمت اور صحت یابی کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں۔

حصول ملازمت اور صحت یابی کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں۔

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  ایصال ثواب   |  ذکر

سوال پوچھنے والے کا نام: سعدیہ اسلم       مقام: ملٹو، کینیڈا

سوال نمبر 749:
میں بیمار ہوں اور میرے خاوند کی جاب ختم ہو گئی ہے۔ وہ مصر میں جاب کرتے تھے۔ ایسا ہر دو سال بعد ہوتا ہے کہ ان کی جاب ختم ہو جاتی ہے اور نئی جاب تلاش کرنا پڑتی ہے۔ اب میں بیمار ہوں‌ اور ان سے جھگڑا کرتی رہتی ہوں۔ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے انہیں‌ جاب مل جائے اور میں صحت یاب ہو جاؤں۔

جواب:
آپ روزانہ ستر بار استغفراللہ العظیم پڑھا کریں، اگر ہو سکے تو ایک سو مرتبہ پڑھا کریں۔

313 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم روزانہ پڑھا کریں اور ثواب کی نیت اہل بدر یا اصحاب بدر کے لیے کریں اور بعد میں ان کے وسیلے سے دعا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-03-11


Your Comments