Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - شرعی اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار کتنی مقرر ہے؟

شرعی اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار کتنی مقرر ہے؟

موضوع: صدقات واجبہ(صدقہ فطر)   |  عبادات  |  صدقات

سوال نمبر 692:
شرعی اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار کتنی مقرر ہے؟

جواب:

:  صدقہ فطر گیہوں یا گیہوں کا آٹا آدھا صاع اور جو یا جو کا آٹا یا کھجور ایک صاع دیں۔ موجودہ وزن میں ایک صاع کا وزن چار کلو اور تقریباً چورانوے گرام ہے اور آدھا صاع دو کلو اور تقریباً پینتالیس گرام کا بنتا ہے۔

اگر فطرانہ میں اس مقدار کے برابر قیمت دے دی جائے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ محتاجوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ صدقہ فطر اجتماعی طور پر کسی ایک محتاج کو بھی دیا جا سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments