Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اعتکاف کو توڑنے والے امور کون سے ہیں؟

اعتکاف کو توڑنے والے امور کون سے ہیں؟

موضوع: عبادات  |  عبادات

سوال نمبر 656:
اعتکاف کو توڑنے والے امور کون سے ہیں؟

جواب:

:  اعتکاف کو توڑنے والے امور درج ذیل ہیں :

1۔ بلا عذر مسجد سے باہر نکلنا

2۔ حالتِ اعتکاف میں مباشرت کرنا

3۔ عورت اعتکاف میں ہو تو حیض و نفاس کا جاری ہو جانا

4۔ کسی عذر کے باعث اعتکاف گاہ سے باہر نکل کر ضرورت سے زیادہ ٹھہرنا۔

ان سب صورتوں میں اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments