جواب:
جی ہاں! انجکشن، ڈرپ یا کوئی اور چیز جو غذاء یا دواء میں شامل ہو اور دماغ یا معدہ تک اثر انداز ہو اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اگر شدید بیمار ہے تو اُسے ویسے ہی روزہ نہ رکھنے کی اجازت بلکہ حکم ہے۔ وہ لازمی طور پر افطار کرے اور دواء و غذاء جو معالج ماہر کہے اسے استعمال کرے۔ حتی کہ اگر بیماری کی شدت یا جان جانے کا خوف ہو تو روزہ رکھنا شرعًا ممنوع اور روزہ رکھنے کی صورت میں مریض گناہگار بھی ہوگا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔