کیا حالتِ روزہ میں خاتونِ خانہ، باورچی، نان بائی کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے؟

سوال نمبر:621
کیا حالتِ روزہ میں خاتونِ خانہ، باورچی، نان بائی کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  روزہ

جواب:

:  حالتِ روزہ میں خاتون خانہ، باورچی، نان بائی بامرِ مجبوری کھانے میں نمک چکھ سکتا ہے بشرطیکہ ذائقہ حلق میں نہ جائے خواہ روزہ فرض ہو یا نفل۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

لَا بأسَ أَنْ يَتَطَعَّمَ الْقِدْرَ أَوِ الشَّيْئَ.

 بخاري، الصحيح، کتاب الصوم، باب اغتسال الصائم، 2 :  681، رقم :  1828

’’روزہ دار اگر ہانڈی یا کوئی اور چیز چکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟