رمضان المبارک میں خواتین کے مخصوص مسائل کیا ہیں؟


سوال نمبر:272
رمضان المبارک میں خواتین کے مخصوص مسائل کیا ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

زمرہ: روزہ

جواب:

رمضان المبارک میں خواتین کے مسائل درج ذیل ہیں:

  1. اگر کوئی عورت حالتِ حیض یا نفاس میں ہو تو ایسی حالت میں روزہ رکھنا منع ہے۔
  2. حمل والی خواتین کو اگر اپنی جان یا بچے کے ہلاک ہونے کا ڈر ہو تو ایسی صورت میں بھی روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔
  3. اگر دودھ پلانے والی عورت کو دودھ کے سوکھ جانے کا ڈر ہو تو ایسی حالت میں بھی روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ خواہ دودھ پلانے والی بچے کی ماں ہو یا دائی اگرچہ رمضان میں معاوضہ لے کر کسی بچے کو پلاتی ہو۔

نوٹ: مذکورہ بالا تین حالتوں میں روزہ نہ رکھنے سے خواتین گناہگار نہیں ہوں گی بلکہ عذر ختم ہو جانے کے بعد صرف ان چھوڑے ہوئے روزوں کا رکھنا ان پر فرض ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔