شریعت نے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لئے روزہ کے بارے میں کیا حکم دیا ہے؟

سوال نمبر:620
شریعت نے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لئے روزہ کے بارے میں کیا حکم دیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  روزہ

جواب:

:  حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو اگر یہ خوف ہو کہ اس حالت میں روزہ رکھنے سے اسے یا بچے کو نقصان پہنچے گا تو اسے روزہ چھوڑنے کی رخصت ہے لیکن بعد ازاں اس کی قضا واجب ہے جیسا کہ اﷲ تعالی نے فرمایا :

فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ.

 البقرة،2 : 184

’’اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں (کے روزوں) سے گنتی پوری کرے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟