Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا اگر کوئی شخص صبح صادق کے بعد تک حالتِ جنابت میں رہے تو اس صورت میں اس کا روزہ ہوگا؟

کیا اگر کوئی شخص صبح صادق کے بعد تک حالتِ جنابت میں رہے تو اس صورت میں اس کا روزہ ہوگا؟

موضوع: عبادات  |  روزہ

سوال نمبر 615:
کیا اگر کوئی شخص صبح صادق کے بعد تک حالتِ جنابت میں رہے تو اس صورت میں اس کا روزہ ہوگا؟

جواب:

:  جمہور ائمہ کے نزدیک اگر کوئی شخص حالتِ جنابت میں صبح صادق کے بعد تک رہے تو اس صورت میں اس کا روزہ صحیح ہوگا۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ دن نکلنے سے پہلے نہالے تا کہ فجر کی نماز پڑھ سکے، اگر اس وقت غسل نہ کیا تو گنہگار ہوگا اور روزے میں بھی کراہت ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments