Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - وہ کون سے امور ہیں جن سے روزہ مکروہ ہوتا ہے؟

وہ کون سے امور ہیں جن سے روزہ مکروہ ہوتا ہے؟

موضوع: عبادات  |  مکروہات روزہ   |  روزہ

سوال نمبر 593:
وہ کون سے امور ہیں جن سے روزہ مکروہ ہوتا ہے؟

جواب:

:  درج ذیل باتیں روزے میں مکروہ ہیں :

1۔ گوند چبانا یا کوئی اور چیز منہ میں ڈالے رکھنا۔

2۔ بلا ضرورت کسی چیز کا چکھنا، البتہ جس عورت کا خاوند سخت اور بد مزاج ہو اُسے زبان کی نوک سے سالن کا مزہ چکھ لینا جائز ہے۔

3۔ کلی یا ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا۔

4۔ منہ میں بہت سا تھوک جمع کرکے نگلنا۔

5۔ غیبت کرنا، جھوٹ بولنا، گالی گلوچ کرنا۔

6۔ بھوک یا پیاس کی بے قراری اور گھبراہٹ کو ظاہر کرنا۔

7۔ نہانے کی حاجت ہو تو غسل کو قصداً صبح صادق کے بعد تک مؤخر کرنا۔

8۔ صوم وصال کے روزے رکھنا اگرچہ دوہی دن کا ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments