Fatwa Online

وہ کون سے امور ہیں جن سے روزہ مکروہ ہوتا ہے؟

سوال نمبر:593

وہ کون سے امور ہیں جن سے روزہ مکروہ ہوتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

موضوع:روزہ

جواب:

درج ذیل باتیں روزے میں مکروہ ہیں :

1۔ گوند چبانا یا کوئی اور چیز منہ میں ڈالے رکھنا۔

2۔ بلا ضرورت کسی چیز کا چکھنا، البتہ جس عورت کا خاوند سخت اور بد مزاج ہو اُسے زبان کی نوک سے سالن کا مزہ چکھ لینا جائز ہے۔

3۔ کلی یا ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا۔

4۔ منہ میں بہت سا تھوک جمع کرکے نگلنا۔

5۔ غیبت کرنا، جھوٹ بولنا، گالی گلوچ کرنا۔

6۔ بھوک یا پیاس کی بے قراری اور گھبراہٹ کو ظاہر کرنا۔

7۔ نہانے کی حاجت ہو تو غسل کو قصداً صبح صادق کے بعد تک مؤخر کرنا۔

8۔ صوم وصال کے روزے رکھنا اگرچہ دوہی دن کا ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 11:14:20 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/593/