Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا رؤیتِ ہلال کے لیے دوربین کا اِستعمال جائز ہے؟

کیا رؤیتِ ہلال کے لیے دوربین کا اِستعمال جائز ہے؟

موضوع: عبادات  |  جدید فقہی مسائل  |  مسئلہ روئیت ہلال

سوال نمبر 545:
کیا رؤیتِ ہلال کے لیے دوربین کا اِستعمال جائز ہے؟

جواب:

:  رؤیت کا دار و مدار عموما مطلع و فضا صاف ہونے اور مشاہدہ کرنے والے کی نظر کمزور نہ ہونے کے علاوہ مقامی موسمی کیفیات پر بھی ہوتا ہے۔ دوربین کی مدد سے چاند دیکھنا ایسے ہی ہے جیسے کوئی کمزور نظر والا شخص عینک کی مدد سے چاند دیکھے۔ لہٰذا دورِ جدید میں جہاں زندگی کے ہر شعبے میں سائنسی ترقی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے، رؤیتِ ہلال کے لیے بھی دوربین و دیگر سائنسی آلات استعمال کیے جانے چاہییں تاکہ قومی وحدت بھی پیدا ہو اور جگ ہنسائی بھی نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments