Fatwa Online

کیا رؤیتِ ہلال کے لیے دوربین کا اِستعمال جائز ہے؟

سوال نمبر:545

کیا رؤیتِ ہلال کے لیے دوربین کا اِستعمال جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2011ء

موضوع:روئیت ہلال  |  جدید فقہی مسائل  |  عبادات

جواب:

:  رؤیت کا دار و مدار عموما مطلع و فضا صاف ہونے اور مشاہدہ کرنے والے کی نظر کمزور نہ ہونے کے علاوہ مقامی موسمی کیفیات پر بھی ہوتا ہے۔ دوربین کی مدد سے چاند دیکھنا ایسے ہی ہے جیسے کوئی کمزور نظر والا شخص عینک کی مدد سے چاند دیکھے۔ لہٰذا دورِ جدید میں جہاں زندگی کے ہر شعبے میں سائنسی ترقی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے، رؤیتِ ہلال کے لیے بھی دوربین و دیگر سائنسی آلات استعمال کیے جانے چاہییں تاکہ قومی وحدت بھی پیدا ہو اور جگ ہنسائی بھی نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 06:06:10 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/545/