Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا زکوٰۃ کی ادائیگی قسط وار کی جاسکتی ہے؟

کیا زکوٰۃ کی ادائیگی قسط وار کی جاسکتی ہے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: عمران علی       مقام: لاہور

سوال نمبر 5261:
کیا زکوٰۃ کی رقم سال بھر تھوڑی تھوڑی کرکے ادا کی جا سکتی ہے یا ایک ہی مرتبہ ساری رقم واجب الادا ہوتی ہے؟

جواب:

زکوۃ کی ادائیگی میں شریعت نے بڑی آسانی رکھی ہے۔ صاحبِ استطاعت شخص کے لیے نصاب پر ایک سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ فرض‌ ہوتی ہے اور وہ اس کی ادائیگی دورانِ‌ سال بھی کر سکتا ہے اور سال گزر نے کے بعد بھی مہلت ہے کہ حسب موقع و حالات تاخیر کی جاسکتی ہے، البتہ حتی المقدور زکوٰۃ کی جلد ادائیگی کی کوشش ہونی چاہیے۔ اسی طرح زکوٰۃ کی ادائیگی یکمشت بھی کی جاسکتی ہے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، صاحبِ مال ماہانہ چند سو یا چند ہزار روپے کے لحاظ سے بھی زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے۔ بہرحال زکوٰۃ کی قسط وار ادائیگی جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-31


Your Comments