کیا تنخواہ پر زکوٰۃ‌ کی ادائیگی ہے؟


سوال نمبر:5198
کیا تنخواہ پر زکوٰۃ‌ کی ادائیگی ہے؟

  • سائل: محمد افضل خانمقام: کرک
  • تاریخ اشاعت: 16 اپریل 2019ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

جب کوئی شخص صاحبِ نصاب ہو اور ایک سال تک اس کا مال نصاب سے کم نہ ہو‘ اگرچہ اس کے مال میں کمی و بیشی ہوتی رہے مگر نصاب سے نیچے نہ آئے تو سال مکمل ہونے پر جتنا مال اس کے پاس ہوگا اس پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔ خواہ مال تجارت سے کمایا ہو یا تنخواہ سے۔ اگر دورانِ سال ایک دن کے لیے بھی مال نصاب سے کم ہوگیا تو زکوٰۃ کی فرضیت ساقت ہو جائے گی اور دوبارہ صاحبِ نصاب ہونے پر سال کو شمار کیا جائے گا۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے صاحبِ نصاب ہونا اور سال مکمل ہونا شرط ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری