Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا زانی اپنی مزنیہ سے نکاح کر سکتا ہے؟

کیا زانی اپنی مزنیہ سے نکاح کر سکتا ہے؟

موضوع: زنا و بدکاری

سوال پوچھنے والے کا نام: عفیفہ خان       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 5197:
زانی اور زانیہ آپس میں نکاح کر سکتے ہیں یا انکا ایک دوسرے سے نکاح جائز ہے ؟

جواب:

اگر زانی اور مزنیہ آپس میں کسی محرم رشتے سے منسلک نہیں ہیں تو دونوں آپس میں نکاح کر سکتے ہیں۔ بہتر بھی یہی ہے کہ یہ دونوں آپس میں ہی نکاح کریں۔ البتہ ان کے اصول و فروع ایک دوسرے پر حرام ہوجاتے ہیں یعنی زانی کے باپ، دادا یا بیٹے، پوتے کا نکاح مزنیہ کے ساتھ نہیں ہوسکتا‘ اسی طرح مزنیہ کی ماں، نانی اور بیٹی، پوتی، نواسی کا نکاح زانی کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2019-01-08


Your Comments