Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ماہ محرم و رمضان میں‌ قبروں‌ کی صفائی کرنا شرعی حکم ہے؟

کیا ماہ محرم و رمضان میں‌ قبروں‌ کی صفائی کرنا شرعی حکم ہے؟

موضوع: معاشرتی آداب

سوال پوچھنے والے کا نام: صادق قریشی       مقام: راولپنڈی

سوال نمبر 5180:
السلام علیکم! محرم اور رمضان کے مہینے میں‌ قبرستان جا کر قبروں‌ کی صفائی کرنا شرعی حکم ہے؟

جواب:

قبرستان میں مدفون افراد کو بےحرمتی سے بچانے کے لیے قبرستان کی دیکھ بھال کرنا شرعاً نہ صرف جائز بلکہ مندوب عمل ہے، اس عمل کی ادائیگی کے لیے شریعت نے کسی خاص دن یا مہینے کا تعین نہیں کیا، اس لیے ہمیں بھی کوئی دن متعین کرنے کی اجازت نہیں بلکہ ہر شخص اپنی سہولت اور مصروفیت کے مطابق کسی بھی دن، کسی بھی وقت والدین یا دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر صفائی ستھرائی کے لیے جاسکتا ہے۔ اگر کوئی ماہِ رمضان یا ماہِ محرم میں سہولت و آسانی کے ساتھ قبرستان جاتا ہے‘ قبروں کی صفائی کرتا ہے اور فاتحہ خوانی کرتا ہے تو شرعاً ایسا کرنا جائز ہے۔ تاہم یہ تمام امور عام دنوں میں بھی کیے جاسکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-03


Your Comments