کیا نماز کے علاوہ سجدہ میں جاکر دعا مانگنا جائز ہے؟


سوال نمبر:5009
السلام علیکم جناب! پر امید ہوں کہ آپ بخیریت ہونگے۔ میرا سوال یہ ہے کہ جو بغیر نماز کے سجدہ کیا جاتا ہے مطلب نماز پوری ادا کردینے کے بعد، اس کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ اور ایسا کرنا چاہیے یا نہیں؟

  • سائل: جنید احمدمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 18 ستمبر 2018ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

بسا اوقات دعا، تسبیحات اور استغفار کی غرض سے لوگ نماز کے علاوہ بھی سجدہ کرتے ہیں۔ نماز کے سوا سجدہ کرنے کی قرآن و سنت میں کہیں ممانعت نہیں ہے اور نہ ایسا کرنا واجب یا مسنون ہے۔ نفل نماز کے سجدے طویل کر کے ان میں مناجات کرنا اور مسنون و منقول دعائیں مانگنا مشروع ہے۔ نماز کے علاوہ سجدے میں جاکر دعا مانگنا، تسبیحات پڑھنا اور توبہ و استغفار کے کلمات ادا کرنا اگرچہ کتبِ حدیث میں بیان نہیں ہوا البتہ یہ ممنوع بھی نہیں ہے۔ لہٰذا نماز کے علاوہ سجدہ کر کے دعا مانگنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری