Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا دورانِ نماز غیر عربی زبان میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟

کیا دورانِ نماز غیر عربی زبان میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟

موضوع: نماز  |  دعاء قنوت

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ       مقام: کراچی

سوال نمبر 4976:
کیا وتر نماز میں دعائے قنوت کے بعد اردو میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟ یا صرف قرآنی و عربی دعائیں پڑھی جائیں گی؟

جواب:

نماز میں قرآنی یا مسنون دعائیں پڑھ سکتے ہیں، اردو یا کسی دوسری زبان میں دعا خواہ قرآنی کا ترجمہ یا حدیث کا ترجمہ ہی کیوں نہ ہو‘ نماز میں نہیں کرسکتے۔

بہتر تو یہ ہے کہ دعائے قنوت یاد کریں، لیکن اگر دعائے قنوت نہ آتی ہو تو اس کی جگہ کوئی مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2018-08-17


Your Comments