Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز مغرب کا آخری وقت کونسا ہوتا ہے؟

نماز مغرب کا آخری وقت کونسا ہوتا ہے؟

موضوع: نماز کے اوقات

سوال پوچھنے والے کا نام: شاد محمد سواتی       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 4820:
السلام علیکم! سوال یہ ہے کہ نماز مغرب کا آخری وقت کونسا ہے؟ ٹائمنگ لحاظ سے مطلب 7:00 یا 07:10 یا 0705؟

جواب:

سورج غروب ہونے کے بعد اُفق پر جو سرخی ظاہر ہوتی ہے اس کو شفق کہا جاتا ہے، جب تک اُفق پر سرخی موجود ہو تب تک مغرب کی نماز ہوسکتی ہے۔ یہ وقت عام طور پر سوا سے ڈیڑھ گھنٹے تک کا ہوتا ہے، جس کے ابتدائی و انتہائی اوقات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ آج کل لاہور میں مغرب کا وقت 6:28 پر شروع ہو رہا ہے اور 7:53 پر ختم ہوتا ہے، اسلام آباد میں‌ یہ وقت 6:35 سے 8:02 تک ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-04-11


Your Comments