خواب میں‌ سبز کپڑا دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:4515
میری بیوی کی دوست نے خواب میں دیکھا کہ وہ میری بیوی کو سبز رنگ کا کپڑا دے رہی ہے، اس کی خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

  • سائل: عمران خان گوپنگمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 07 نومبر 2017ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ‎ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز اور سفید رنگ خیر و برکت اور دینداری کی دلیل ہے، کیونکہ یہ اہل بہشت کا لباس ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سبز رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے دین اور دنیا میں اچھا ہے۔

مذکورہ خواب بھی مبارک خواب ہے۔ آپ کی بیوی کی دوست سے آپ کی بیوی کو دین کا علم یا کوئی نیکی نصیب ہوگی

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟