Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - فرضوں کے بعد پڑھی جانے والی مسنون دعا کون سی ہے؟

فرضوں کے بعد پڑھی جانے والی مسنون دعا کون سی ہے؟

موضوع: عبادات  |  عبادات

سوال نمبر 439:
فرضوں کے بعد پڑھی جانے والی مسنون دعا کون سی ہے؟

جواب:

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو تین مرتبہ استغفار پڑھتے، پھر یہ دعا پڑھتے :

اَللّٰهُمَّ! أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلَامُ. تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلاَلِ وَالإِکْرَامِ.

مسلم، الصحيح، کتاب المساجد و مواضع الصلاة، باب استحباب الذکر بعد الصلاة و بيان صفته، 1 : 414، رقم : 591

’’اے اﷲ! تو سلام ہے اور سلامتی تجھ سے ہے۔ اے ہمارے رب! تو برکت والا اور عزت و جلال والا ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments