کیا ای ایف یو اعتماد گروتھ فنڈ میں کام کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:4078
السلام علیکم مفتی صاحب! میں ای- ایف- یو اعتماد گروتھ فنڈ (EFU Aitemad Growth Fund) میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟

  • سائل: ماریا وحیدمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 16 جنوری 2017ء

زمرہ: بینکاری  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اپنے سوال میں آپ نے ای ایف یو اعتماد گروتھ فنڈ کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ آپ کے کام کی نوعیت کیا ہوگی؟ آپ جس شعبہ میں کام کرنا چاہتی ہیں اگر اس میں سودی لین دین نہیں ہوتا تو آپ کام کر سکتی ہیں۔ ای ایف یو اعتماد گروتھ فنڈ میں اگر مشارکت اور مضاربت کے اصول پر کام ہوتا ہے اور بینکاری کا غیرسودی نظام ہے تو اس میں کام کرنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری