جس شخص کو پیشاب (Urine) بیگ لگا ہو کیا وہ جماعت کروا سکتا ہے؟

سوال نمبر:4061
السلام علیکم! کیا شرعی معذور جس کو پیشاب یا پاخانہ کا بیگ لگا ہوا ہو اور نماز کے وقت کوئی جماعت کرانے والا نہ ہو تو یہ شخص امامت کرا سکتا ہے؟ شکریہ

  • سائل: ایم، ایچ، قادریمقام: کشمیر (پاکستان)
  • تاریخ اشاعت: 06 دسمبر 2016ء

زمرہ: طہارت   |  نماز  |  امامت

جواب:

اگر بدبو نہ ہو تو پیشاب یا پاخانہ کا بیگ لگے ہوئے شخص کا حکم سلسلِ بول کا ہے۔ اگر بدبو آ رہی ہے تو ایسا شخص مسجد نہیں جاسکتا، تاکہ تلویثِ مسجد نہ ہو۔

اگر حاضرین میں سے کوئی بھی شخص جماعت کروانے کے قابل نہ ہو تو پھر بیگ لگا شخص جماعت کروا سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟