Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - بواسیر کا مریض مسلسل خون آنے کی صورت میں نماز کس طرح ادا کرے گا؟

بواسیر کا مریض مسلسل خون آنے کی صورت میں نماز کس طرح ادا کرے گا؟

موضوع: نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام محمد صفدر       مقام: جوہرآباد

سوال نمبر 3969:
کیا بواسیر کا مریض خون آنے کی صورت میں نماز ادا کر سکتا ہے؟

جواب:

اگر مریض کو خون مسلسل آتا رہتا ہے تو ہر نماز کے لیے نیا وضو کر کے نماز ادا کر سکتا ہے، خواہ دورانِ نماز بھی اسے خون آتا رہے اس کی نماز ہو جائے گی۔ ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔ اگر ممکن ہو تو ایسا زیرِجامہ پہن لے جس سے خون لباس تک نہ پہنچ سکے اور لباس محفوظ رہے، ہر نماز کے وقت اس زیرجامہ کو تبدیل کر لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-07-21


Your Comments