Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا قومی پرچم کے سامنے جھک کر سلامی دینا جائز ہے؟

کیا قومی پرچم کے سامنے جھک کر سلامی دینا جائز ہے؟

موضوع: معاشرتی آداب   |  متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: فرحت بلال کشمیری       مقام: ہندوستان

سوال نمبر 3873:
کیا ہندوستان کے قومی پرچم کے سامنے جھک کر سلامی دینا جائز ہے؟

جواب:

کسی بھی ملک یا قوم کا پرچم اس ملک اور اس کے عوام کے لئے ناصرف انتہائی اہم ہوتا ہے بلکہ پوری دنیا میں اس ملک کی عزت و عظمت کا نشان بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ ریاست کا نمائدہ اور اس کے وجود کا ضامن ہوتا ہے۔ اس لیے قومی و ملی پرچم کا احترام ریاست کے شہریوں سمیت ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ قومی پرچم کو سلامی دیتے ہوئے ادباً اس کے سامنے ہلکا سا جھکنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم رکوع کی حالت میں سلامی دینا یا قومی پرچم کے سامنے سجدہ ریز ہونا کسی صورت جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-04-18


Your Comments