Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں‌ ناگہانی موت ہونے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں‌ ناگہانی موت ہونے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بلال احمد برکاتی       مقام: ہرینگرا، سنسری، نیپال

سوال نمبر 3799:
السلام علیکم! اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی کہ میں نے خواب دیکھا کہ کسی نے مجھے گولی مار دی ہے اور میری موت ہوگئی ہے؟

جواب:

ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں ناگہانی موت کا دیکھنا مومن کے لیے راحت اور کافر کے لیے عذاب کی دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ناگہانی آفت سے موت واقع نہیں تو دین میں فساد اور عقیدے میں خرابی پر دلالت کرتا ہے۔ اگر دیکھے کہ ناگہانی موت تکلیف دہ تھی تو عذاب و مصیبت پر دلیل ہے۔

لہٰذا مومن کا خواب میں ناگہانی موت مرنا اس کے لیے راحت و سکون کی طرف اشارہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-02-16


Your Comments