Fatwa Online

خواب میں‌ ناگہانی موت ہونے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:3799

السلام علیکم! اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی کہ میں نے خواب دیکھا کہ کسی نے مجھے گولی مار دی ہے اور میری موت ہوگئی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بلال احمد برکاتی

  • مقام: ہرینگرا، سنسری، نیپال
  • تاریخ اشاعت: 16 فروری 2016ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں ناگہانی موت کا دیکھنا مومن کے لیے راحت اور کافر کے لیے عذاب کی دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ناگہانی آفت سے موت واقع نہیں تو دین میں فساد اور عقیدے میں خرابی پر دلالت کرتا ہے۔ اگر دیکھے کہ ناگہانی موت تکلیف دہ تھی تو عذاب و مصیبت پر دلیل ہے۔

لہٰذا مومن کا خواب میں ناگہانی موت مرنا اس کے لیے راحت و سکون کی طرف اشارہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 04:13:31 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3799/