Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - محمد ارحام رضا نام رکھنا کیسا ہے؟

محمد ارحام رضا نام رکھنا کیسا ہے؟

موضوع: اسلامی نام

سوال پوچھنے والے کا نام: عرفان لطیف       مقام: پاکستان

سوال نمبر 3798:
السلام علیکم! میں اپنے بیٹے کا نام محمد ارحام رضا رکھنا چاہتا ہوں۔ میں‌ نے سنا ہے کہ ارحام نام شرعاً درست نہیں۔ راہنمائی فرما دیں۔

جواب:

اَرحام، رِحم کی جمع ہے جس کے معنیٰ بچہ دانی اور کوکھ کے ہیں۔ رحم مادر کا لفظ معروف ہے جس سے مراد ماں کا پیٹ ہے جہاں پیدائش سے قبل بچے کی نشونماء ہوتی ہے۔ رضا کے معنیٰ مرضی، منشاء اور خوشی کے ہیں۔

ہماری دانست میں آپ محمد ارحام رضا کی بجائے محمد رضا، محمد حسن رضا، محمد علی رضا، محمد احمد رضا جیسے ناموں کا انتخاب کریں جو بامعنیٰ ہوں اور ان میں کوئی ابہام بھی نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-02-17


Your Comments