خواب میں زلزلہ دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟

سوال نمبر:3778
السلام علیکم مفتی صاحب! میں‌ نے خواب میں دیکھا کے زلزلہ آیا ہےاور قیامت کا منظر ہے، سب لوگ بھاگ رہے ہیں۔ تمام عمارات الٹ گئی ہیں۔اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی؟

  • سائل: شمائممقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 02 فروری 2016ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ خواب میں زلزلہ دیکھنا بادشاہ کی طرف سے بلائے عظیم پر دلیل ہے۔ امام ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں زمین کو ہلتے ہوئے دیکھے تو زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے عوام کو حاکم کی طرف سے رنج و الم پہنچے گا۔ اہل تعبیر کا بیان ہے کہ خواب میں زلزلہ دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ لوگوں کو کوئی آفت پہنچے گی اور اس ملک میں بیماری پھیلے گی۔ بہرحال خواب میں زلزلہ دیکھنا اہلِ وطن کے لیے مصائب و آلام پر دلالت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور فتنہ و فساد سے ملک و قوم کو محفوظ رکھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟