Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر کوئی طواف کے سات سے زائد چکر لگائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

اگر کوئی طواف کے سات سے زائد چکر لگائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

موضوع: حج  |  ارکان حج   |  عمرہ   |  طواف

سوال نمبر 3728:
اگر کسی نے طواف کرتے وقت سات کی بجائے آٹھ چکر لگا لئے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:

اگر کسی نے طواف کرتے وقت سات چکر لگانے کے بعد آٹھواں جان بوجھ کر قصداً شروع کر دیا تو یہ ایک نیا طواف شروع ہو گیا۔ اسے اب سات چکر مکمل کر کے ختم کرے۔ لیکن اگر محض وہم اور وسوسہ کی بناء پر آٹھواں چکر شروع کیا کہ شاید ابھی چھ ہی ہوئے ہیں تو اسے سات چکر کر کے ختم کر دے۔ اگر بعد میں خیال آئے کہ سات ہو چکے ہیں تو اسی پر ختم کر دے۔ اگلے سات چکر یعنی نیا طواف کرنے کی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments