Fatwa Online

اگر کوئی طواف کے سات سے زائد چکر لگائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3728

اگر کسی نے طواف کرتے وقت سات کی بجائے آٹھ چکر لگا لئے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

موضوع:طواف

جواب:

اگر کسی نے طواف کرتے وقت سات چکر لگانے کے بعد آٹھواں جان بوجھ کر قصداً شروع کر دیا تو یہ ایک نیا طواف شروع ہو گیا۔ اسے اب سات چکر مکمل کر کے ختم کرے۔ لیکن اگر محض وہم اور وسوسہ کی بناء پر آٹھواں چکر شروع کیا کہ شاید ابھی چھ ہی ہوئے ہیں تو اسے سات چکر کر کے ختم کر دے۔ اگر بعد میں خیال آئے کہ سات ہو چکے ہیں تو اسی پر ختم کر دے۔ اگلے سات چکر یعنی نیا طواف کرنے کی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 25 April, 2024 10:37:31 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3728/