Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حائضہ دورانِ حج کون سے اُمور ادا کر سکتی ہے؟

حائضہ دورانِ حج کون سے اُمور ادا کر سکتی ہے؟

موضوع: حج

سوال نمبر 3704:
حائضہ دورانِ حج کون سے اُمور ادا کر سکتی ہے اور کون سے نہیں؟

جواب:

حائضہ دوران حج منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں قیام، ذکر، وقوف، رمی، جمار اور قربانی کر سکتی ہے۔ علاوہ ازیں مسجد کے بیرونی صحن میں بیٹھ کر ذکر اذکار اور دعائیں مانگی جا سکتی ہیں لیکن طواف نہیں کر سکتی۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالتِ حیض و نفاس والی عورت کے بارے میں فرمایا کہ

’’وہ طواف کے سوا (حج کے) تمام ارکان ادا کرے۔‘‘

ابن ماجه، السنن، کتاب المناسک، باب الحائض تقضی المناسک الا لطواف، 3 : 447-448، رقم : 2963

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments