Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے؟

کیا عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے؟

موضوع: حج

سوال نمبر 3703:
کیا عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے؟

جواب:

عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نفاس اور حیض والی عورتیں غسل کرکے احرام باندھیں اور تمام مناسک حج ادا کریں سوائے طوافِ کعبہ کے، جب تک کہ پاک نہ ہو جائیں۔

ترمذی، الجامع الصحيح، کتاب الحج، باب ما جاء تقضی الحائض من المناسک، 3 : 282، رقم : 946

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments