Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا نماز میں درود ابراہیمی کے علاوہ کوئی اور درود پڑھا جاسکتا ہے؟

کیا نماز میں درود ابراہیمی کے علاوہ کوئی اور درود پڑھا جاسکتا ہے؟

موضوع: نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: لیاقت علی اعوان       مقام: گھوٹکی

سوال نمبر 3630:
السلام علیکم! نماز میں درود ابراہیمی کے علاوہ کوئی اور درود بھی پڑھا جاسکتا ہے؟ جیسا کہ صرف صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم یا کوئی اور۔ شرعی رہنمائی فرما دیجیئے۔ شکریہ

جواب:

نماز میں درودِ ابراہیمی پڑھنا سنت ہے اور امت میں تواتر کے ساتھ چلا آرہا ہے۔ اس لیے نماز میں صرف درودِ ابراہیمی ہی پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور درود نہیں پڑھ سکتے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-05-25


Your Comments