Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نجاست غلیظہ کی کتنی مقدار کپڑوں کو ناپاک کر دیتی ہے؟

نجاست غلیظہ کی کتنی مقدار کپڑوں کو ناپاک کر دیتی ہے؟

موضوع: طہارت   |  نجاستیں

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالہادی       مقام: پاکستان

سوال نمبر 3542:
السلام علیکم! کیا چوہے کا پیشاب کپڑوں‌ کو ناپاک کر دیتا ہے؟

جواب:

جانور دو طرح کے ہیں:

  1. ماکول اللحم
  2. غیر ماکول اللحم

ماکول اللحم وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھانا حلال ہے۔ ان جانوروں کا پیشاب، تھوک اور پسینہ نجاست خفیفہ کہلاتا ہے۔

غیرماکول اللحم وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھانا حرام ہے۔ ان جانوروں کا پیشاب، تھوک اور پسینہ نجاست غلیظہ کہلاتا ہے۔

ماکول اللحم اور غیر ماکول اللحم دونوں طرح کے جانوروں کا پاخانہ نجاست غلیظہ ہے۔ نجاست غلیظہ کی مقدار کم ہو خواہ زیادہ اسے پاک کرنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2015-03-31


Your Comments